اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغواء کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے مبینہ اغوا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر رپورٹ جمع کرا دی،

ایس ایس پی آپریشن نے کہاکہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں،صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، عدالت نے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھیں ،ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی تحقیقات کیلئے سینئر آفیسر کو تعینات کریں، کیس کی مزید سماعت 13ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔