لاہور(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا .

انھوں نے کہا کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف چاہے اکتوبر میں آجائیں لیکن شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری وطن واپس آنا چاہیے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے،

اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔