لاہور(ای پی آئی) پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 53نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 1511کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 28نئے مریض سامنے آئے،

راولپنڈی میں 8،ملتان میں 3 ،فیصل آباد ،گجرات، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال ،خانیوال، رحیم یار خان ، پاکپتن ، سرگودھا اور چکوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض

جبکہ گوجرانولہ اور نارووال میں دو ،دو نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔