اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق آرمی چیف ،صدر پاکستان پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ،عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی
تفصیل کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس نقوی نے پوچھا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی۔درخواست گزار ایڈووکیٹ توفیق آصف نے کہا کہ اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی، ہمارے خدشات تو درست ثابت ہوئے۔ پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ بس اب اللہ پر چھوڑ دیں۔ توفیق آصف نے جواب دیا کہ اب تو اللہ پر ہی چھوڑ رہے ہیں۔عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔


