لاہور (ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
عدالت کا جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سیالکوٹ میں زیادتی کا شکار خاتون کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے جنسی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں سپیشل یونٹ کے قیام کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی ریپ ایکٹ کے باوجود متعدد سپیشل یونٹ قائم نہیں کئے گئے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سپیشل یونٹ میں خاتون پولیس افسر کا ہونا ضروری ہے، بچوں کے کیسز میں بھی خاتون پولیس افسر کی اہمیت کئی گناہ بڑھ جاتی ہے۔


