اسلام آباد (ای پی آئی ) سائفرکیس میں سابق وزیراعظم ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔