مکوآنہ (ای پی آئی)فیصل آباد نے ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب ملزمان گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے امیگریشن فیصل آباد نے ایئر پورٹ پر کارروائی کرکے دوران امیگریشن انٹرپول ریڈ نوٹس کی بنیاد پر مطلوب قتل کے مقدمہ کے ملزم تصور حسین اور ایف آئی اے سرکل گجرات کو مطلوب ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کردیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ اداروں اور سرکل کے حوالے کردیا جائے گا۔


