لاہور( ای پی آئی) پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے باعث ڈینگی کے مریضوں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 82 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں گزشتہ روز 44 ،راولپنڈی میں 20 ،ملتان میں 5 ،فیصل آباد میں 4 ،گوجرانوالہ میں ،ننکانہ، بہاولپور ، چکوال ، جھنگ اور چنیوٹ میں ایک،ایک اور قصور میں تین ڈینگی کے مریض سامنے آئے ۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 93 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔