راولپنڈی(ای پی آئی ) 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں نیب کی جانب سے طلب کئے جانے پر ثانیہ نشتر اور امین اسلم نیب راولپنڈی میں بطور گواہ پیش ہوگئے بیان ریکارڈ کرا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں تحقیقات کے لئے نیب پی ٹی آئی دور کے تمام کابینہ ممبران کے بیانات ریکارڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے نیب میں پیش ہو کر عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب بھی دیئے تھے۔


