اسلام آباد (ای پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونین مقرر کردیے۔

عدالت نے وزارت انسانی حقوق کے زریعے فیڈریشن اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

عدالت عالیہ نے وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کیے یا لیے جاسکتے ہیں پر رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فیصل صدیقی ، زینب جنجوعہ ، مریم سلمان عدالتی معاون مقرر کریا ۔

شہری کی جانب سے دائر درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل، درخواست میں لگائے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں۔ عدالت نے کہاکہ درخواست میں الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں،

درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے۔بعد ازاں کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔