لاہور (ای پی آئی ) چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے ہیں ،
پنجاب حکومت کی جانب سے چینی سکینڈل میں ملوث یہ 13 افراد شوگر ملوں کے نمائندے تھے جو ملز مالکان کی ملی بھگت سے چینی کی قیمت 90سے180روپے کلو پر لے گئے۔
ان ڈیلرز نے کارٹل بنا کراربوں روپے منافع کمایا۔ نام دیئے جانے کے باوجود ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں کئی روزبعد بھی کسی ڈیلرکو گرفتارنہ کرسکیں۔
اس حوالے سے ذرائع محکمہ خوراک نے بتایا کہ یہ ڈیلرزاپنے گھروں اور کاروبارسے غائب ہوچکے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے تمام تفصیلات وفاق اورایف آئی اے کوبھجوائے جانے کے بعد ایف آئی اے نے مقدمات درج کرکے کا رروائی کاآغازکردیا تاہم تاحال باوجود ایک بھی ڈیلر نہ پکڑا جا سکا،
ان ڈیلرز کے پکڑے جانے پر شوگر ملز مالکان پکڑے جا سکتے ہیں ، ان ڈیلرزسے ہی ڈیٹا ملے گا کہ کتنی چینی سمگل کی گئی۔


