اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی بطور صدر مدت مکمل ،ایوان صدر خالی نہیں کریں گے۔

تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے 9ستمبر 2018کو صدارتی منصب سنبھالا تھا، صدر عارف علوی کے عہدہ صدارت کی مدت آج مکمل ہو گئی ہے،

صدر عارف علوی نے گزشتہ دنوں چند اہم ملاقاتیں بھی کیں اور عہدہ صدارت مکمل ہونے کے بعد اپنے فرائض انجام دینے کی یقین دہانی کرائی،صدر عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے،

عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک فرائض انجام دیتے رہیں گے