فیصل آباد (ای پی آئی ) 9 مئی واقعات کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث 16 ملزمان کی ضمانت میں توسیع کر دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق گز شتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدا لت میں تھانہ سمن آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہو ئی جس میں انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج نے سابق رکن صو بائی اسمبلی اسماعیل سیلا سمیت دیگر 16 ملزمان کی ضمانت میں 21 ستمبر تک تو سیع کر دی ہے،

ملزمان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہو ئے فاضل سپیشل جج نے انکو تاریخ مقررہ پر پیش ہو نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔