اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادرٹرسٹ کی رجسٹریشن کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت ،

عدالت نےفریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک مہلت دے دی ۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ۔عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے18 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ٹرسٹ کی ازسرنورجسٹریشن کیلئے درخواست دی، قانون کے مطابق 90 دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے، 90 دن کاعرصہ گزرجانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔