اسلام آباد(ای پی آئی ) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دیئے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14 تا 16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی جب کہ ریجنل، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کے لئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کرے گا۔