اسلام آباد(ای پی آئی )سائفر گمشدگی کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کی رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی ملتوی0 ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

پی ٹی آئی وکلا درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔