اسلام آباد(ای پی آئی ) عدالتی احکامات کے باوجود سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد کی معافی منظوری یا کیس کی کارروائی آگے بڑھانے پر آئندہ سماعت پر فیصلہ ہو گا ۔

28 ستمبر کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا جب کہ مئی میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔