لاہور (ای پی آئی ) مہنگائی سے تنگ وکلاء برادری بھی میدان میں آگئی پنجاب بار کونسل کی کال پر صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال جاری ۔ کیسز کی سماعت ملتوی ہونے لگی ہے۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بارکونسل نے مہنگائی کےخلا ف عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی تھی ۔
دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے انکار کر دیا، سٹی کورٹ اور دیگرعدالتوں میں مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔
صدر کراچی بار نے کہا ہے کہ ہفتے کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بند ہوتے ہیں ہڑتال کا کیا جواز ہے، ہفتے والے دن صرف ماتحت عدالتیں کھلی ہوتی ہیں،
ہفتے کو ہڑتال کا مطلب ہے کہ صرف چھوٹی عدالتیں، پریکٹس کرنے والے وکلا ہڑتال کریں، یہ ناممکن ہے۔عام سلیم ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو وکلا کے مفاد میں نہ ہو ہم وہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔


