اسلام آباد(ای پی آئی )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون کے دوران پانچ مختلف کارروائیوں میں 10 کلو سے زائد منشیات برآمد ایک خاتون اور غیرملکی باشندہ گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی کوریئر آفس میں دو عدد پارسلز سے 60 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں پارسلز برطانیہ سے آزاد کشمیر کیلئے بک کروائے گئے تھے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ لاہور گلبرگ میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو 550 گرام آئس برآمد ہوئی جو کہ بچوں کی شیٹس، بیگز اور لہنگے میں چھپائی گئی تھی، پارسل بک کروانے والی لاہور کی رہائشی خاتون اور نائیجیرین باشندہ گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر کراچی کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے 1 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اسی طرح خیبر کے علاقے زخہ خیل میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 8 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔


