پشاور (ای پی آئی )چکن پاکس کے مریضوں میں اضافہ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تعداد بڑھنے لگی ۔

دائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر شوکت علی کے مطابق خیبر میں چکن پاکس کے 11 اور چترال میں 13 کیسز سامنے آئے ہیں۔

متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں، چکن پاکس خطرناک بیماری نہیں لیکن متاثرہ مریض سے دوسروں کو لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چکن پاکس کا دورانیہ 5 سے 10 دن تک ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہاسپتالوں میں چکن پاکس سے متاثرہ مریضوں کے لیے الگ وارڈز بنا دیے ہیں۔