اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ،
وکیل پرویز الٰہی کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی،
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی اور درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔


