لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی ، آئی جی اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے،
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی آپریشن پیش ہوئے۔پولیس افسران کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا،
پرویز الٰہی کے وکیل نے جواب دیکھنے کیلئے مہلت مانگ لی،آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش نہ ہوئے،
سرکاری وکیل نے کہاکہ ایس پی عمران اسلم نے معاملے کی تحقیقات کیں ہیں،اسلام آباد پولیس نے قانون کے مطابق گرفتار کیا،عدالت نے کہاکہ مناسب نہیں لگتا کہ آئی جی اسلام آباد کو ہم کسی اور طریقے بلائیں،اگر اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو اس کو برقرار رکھے،آپ چیک کرلیں کہ آئی جی اسلام آباد کیسے آئیں گے،
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی ۔


