اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا بغاوت پر اکسانے کے کیس میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی وزیر کو عدالت پیش کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی اور انہیں 15 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔