اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تھری ایم پی او کے حکم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ایم پی او حکم واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،
عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئے،ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ہائیکورٹ کو آگاہ کیا گیا کہ پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا،عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست نمٹا دی،
عدالت نے کہاکہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔عدالت نے پرویز الٰہی کو ایم پی او آرڈر معطل کرکے رہاکرنے کا حکم دیا تھا، چودھری پرویز الٰہی جیل میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔


