اسلام آباد (ای پی آئی ) نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے سابق وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پائونڈ کیس کی تحقیقات کیلئے فیصل واوڈا کوآج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔