اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد میں دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ملزم چھڑوانے والے 9 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی سوار کے 10 سے 15ساتھیوں نے اہلکاروں پر حملہ کیا۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 9 نائجیرین باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


