لاہور( ای پی آئی) پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 90 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 35 ،راولپنڈی میں 26 ،ملتان میں 10 ،فیصل آباد میں 4 ،اٹک میں 4 ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں 3،3،

مظفرگڑھ میں 2جبکہ رحیم یار خان، اوکاڑہ اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 58 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔