اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران وزیر اعظم نے نگران وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے فواد حسن فواد کو وفاقی وزیر مقرر کیا، صدر نے تقرری ی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ایڈوائس پر کی۔

فواد حسن فواد اور ان کی اہلیہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے سکینڈل میں رواں سال کے شروع میں احتساب عدالت نے بری کر دیا تھا،

فواد حسن فواد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر امور سر انجام دیئے تھے