لاہور (ای پی آئی ) مقدس اسلامی مہینوں میں عام انتخابات روکنے اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ۔عدالت نے درخواست خارج کر دی۔ تحریری فیصلہ جاری ۔
تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بارہ اسلامی مہینوں میں سے چار مہینے انتہائی مقدس ہیں، ذوالقعد، ذوالحج، رجب اور محرم الحرام کے مہینوں کا احترام لازمی ہے،
مقدس مہینوں میں الیکشن کے باعث ماضی میں فسادات اور قتل و غارت کے واقعات ہو چکے ہیں، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 170 اے کی شق تین اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے شہری فہد عزیز کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئےعدالتی فیصلے میں کہاہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 170 اے کی شق تین کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست قابل سماعت نہیں،
آئین کے آرٹیکل 203 جی کے تحت سپریم کورٹ یا کسی ہائیکورٹ کو فیڈرل شریعت کورٹ کے اختیارات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔
عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 203 ڈی کے تحت کسی قانون
کو اسلام، قرآن و سنت کے خلاف دینے کا اختیارات فیڈرل شریعت کورٹ کے پاس ہے۔


