اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن کی جانب سے سی ڈی اے ممبران کے ٹرانسفر کرنے کی ہدایت پرعملدرآمد نہ ہوا ،چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق سے جواب طلب کر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سی ڈی اے ممبران کی تبدیلی کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کیوں نہ ہوا؟
سی ڈی اے ممبران کی ٹرانسفر نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق سے سی ڈی اے ممبران کی ٹرانسفر نہ کرنے پر جواب طلب کیا ہے


