لاہور(ای پی آئی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس سانحہ 9مئی کے واقعات پر لاہور میں درج مقدمات کے تمام چالان 3روز میں پیش کرنے کا حکم دیدیا،

اجلاس میں 9مئی کے ملزمان کے جیل میں روزانہ ٹرائل کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں 9مئی اور جڑانوالہ کے واقعات سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیاگیا،

محسن نقوی نے 3وزرا اور اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کو جڑانوالہ کادورہ کرنے کی ہدایت کی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جڑانوالہ میں 9گرجا گھروں کی تعمیروتزئین مکمل ہوچکی،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر 13گرجا گھروں کی تعمیر و بحالی 2ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔