کراچی (ای پی آئی ) اغوا برائے تاوان اور قتل کے جرم میں عمر قید و جرمانے کی سزاؤں کے خلاف 3 ملزمان کی جانب سےسندھ ہائی کورٹ میں دائر اپیل منظور کر لی گئی ،رہا کرنے کا حکم ۔

تفصیل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اغوا برائے تاوان اور قتل کے الزام میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم ثاقب احمد، ریحان اور بابر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

کراچی کی ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو قتل اور اغوا کے جرم میں عمر قید و جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 23 دسمبر 2014ء کو کراچی کے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود سے ایک شہری کو اغوا کیا تھا۔