اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 21اکتوبر 2022کے فیصلے کیخلاف دائراپیل واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اپیل واپس لینے کی مخالفت کردی،

ڈی جی لا نے کہاکہ توشہ خانہ سے متعلق تمام معاملہ اسلام آباد کی حدود میں ہوا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر آپ کوئی تحریری دلائل دینا چاہیں تو دے دیں،چھوٹا سا معاملہ ہے، بحث کریں اور معاملہ ختم کریں،ہم اس کو فیصلے کیلئے رکھ دیتے ہیں، آپ نے جو تحریری طور پر دینا ہے وہ دے دیں،جو پٹیشن آتی ہے وہ واپس بھی ہو سکتی ہے،

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔