راولپنڈی (ای پی آئی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اورسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اُٹھتی تھیں، اب الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کی شفافیت پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا، مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی ہے، اسے کون اور کیسے ٹھیک کرے گا یہ سوالیہ نشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے، عوام خوشحال ہوں گے تو ملک پُر سکون ہوگا پکڑ دھکڑ سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سب کو مل بیٹھ کر معاشی اور اقتصادی مسئلہ حل کرنا ہوگا، تلخیاں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں اور عوام پہلے ہی بیزار بیٹھے ہیں، اُن کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا تاکہ ملک اور کاروبار آگے بڑھ سکے۔


