اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد کی پولیس کی جانب سے قبضہ میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل منظور ،
عدالت کا قبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم ۔
عدالت نے شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیرقانونی طورپرقبضے میں لیں۔ گاڑیوں کو وہیں لوٹا دیا جائے جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو شریک ملزم کے ضمنی بیان کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
فیصلے کے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں، بظاہرپولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں انہیں سرنڈرکروانے کیلئے قبضے میں لیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کارنہیں اپنایا۔


