ساہیوال (ای پی آئی) سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کا قیدی کرم دین ساہیوال کے ہائی سکیورٹی جیل میں انتقال کرگیا۔
ذرائع کے مطابق کرم دین کو جھٹکے لگنے کی بیماری کے باعث ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔
کرم دین ہائی سکیورٹی جیل میں قید تھا، قیدی کے جسم کو جھٹکے لگنے کے باعث ٹیچنگ ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔
قیدی کا تعلق ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کا رہائشی تھا۔انتقال کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔


