لاہور (ای پی آئی) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں رواں سال ڈینگی کے 2 ہزار 557 کیسر رپورٹ ہو چکے ہیں،
لاہور میں ایک ہزار 57 کیسز سامنے آئے۔
واضح رہے کہ ڈینگی کے کیسز بڑھتے چلے جا رہے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔


