لاہور (ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھور کیس سے ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار ۔

سابق وزیر اعلیٰ کو اینٹی کرپشن حکام نے حراست میں لیا ۔حکام اینٹی کرپشن کے مطابق پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو راہداری ریمانڈ کے لیے جودیشل کمپلیکس لے جایا جارہا ہے اور انہیں آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 4 مقدمات ہیں۔

دوسری جانب پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور پولیس راہداری ریمانڈ لے کر لاہور لے جانا چاہتی ہے، ان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔