اسلام آباد(ای پی آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیٹوں کے ساتھ بات نہ کروانے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے
سپرنٹنڈنٹ جیل سے وضاحت طلب کرلی۔
تفصیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں واٹس ایپ پر بیٹوں کیساتھ بات کروانے کے معاملے پرچیئرمین پی ٹی آئی کی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازاحمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے کہاکہ جیل مینوئل کی غلط تشریح کی گئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں بات کروانے پر کوئی پابندی نہیں، پنجاب جیل قوانین کے مطابق سزایافتہ مجرم کی بات نہیں کروائی جا سکتی،
چیئرمین پی ٹی آئی سزایافتہ نہیں انڈر ٹرائل ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے ایک بار پھر ملاقات کی استدعا کردی،
عدالت نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی ۔


