لاہور (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور شیخ شاکر اور ملازمین کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میںرخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شیخ رشید کے بھتیجے شیخ عامر شفیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار شیخ رشید سمیت دیگر افراد کو بغیر کسی وارنٹ گرفتار کر کے لے گئے۔شیخ عامر شفیق نے درخواست میں کہا ہے کہ شیخ شاکر تاجر ہیں، انہیں بھی شیخ رشید کے ساتھ غیرقانونی حراست میں لیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو ہدایت کی جائے کہ زیرِ حراست افراد کو عدالت میں پیش کریں۔