لاہور(ای پی آئی) حکومت کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات کے بعد سوئی ناردرن کمپنی کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں 175 گیس کنکشن منقطع اور22لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق پشاور ،مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 17 کنکشن منقطع کر کے تین ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ۔
راولپنڈی ،اسلام آباد میں ریجنل ٹیم نے 23 گیس کنکشن منقطع کیے ،
سیالکوٹ ، سرگودھا میں 17 گیس کنکشن منقطع کردیا گیا،گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ اور ساہیوال میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 75گیس کنکشن منقطع کردئیے۔
بہاولپور، ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر34 کنکشن منقطع کردئیے گئے۔


