لاہور (ای پی آئی ) جناح ہاؤس ،جلاؤ گھیراؤ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ،
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان ، سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 4اکتوبرتک توسیع کردی ۔
تفصیل کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جلا ئوگھیرا ئوکیس کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر اسدعمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت جج عبہر گل نے کی۔
ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں جناح ہائوس نہیں گئی مگر مجھے نامزد کردیا گیا،
عدالت انصاف کے لئے آئے ، ہمیں انصاف دیا جائے۔عدالت نے پولیس سے تفتیش کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتوں میں چار اکتوبر تک توسیع کردی۔


