کراچی(ای پی آئی)اینٹی نارکوٹکس( اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 256 کلو منشیات برآمد کرلی ۔
اے این ایف حکام کے مطابق ماڑی پور کراچی میں گودام پر چھاپے کے دوران 187 کلو گرام کیٹامائن برآمد کرلی۔ برآمدہ کیٹامائن بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے نمک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔
دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔شکار پور روڈ سکھر کے قریب گاڑی میں موجود ملزمان سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
جبکہ امین پور روڈ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو گاڑی کے ہیڈ لائیٹس کے پیچھے بنائے گئے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی۔
دوران کاروائی چارسدہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد ہوئی۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


