اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نےوزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی ہے ۔
آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اب تک کے اقدامات پر رپورٹ مانگی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعدادِ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈالر، چینی، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور بڑا اقدامدستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہو گا۔
آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


