اسلام آباد (ای پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچز کی تشکیل اور زیرِ التواء مقدمات کے معاملے پر اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فراہمی انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گے۔