راولپنڈی (ای پی آئی) سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،
سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کیخلاف ترنول میں جلسہ پر ایف آئی آرز درج تھیں۔علی وزیر پر 2 مقدمات تھانہ ترنول، 1 مقدمہ تھانہ بہارہ کہو میں جبکہ 1 ایف آئی اے نے درج کیا تھا، تھانہ ترنول، بہارہ کہو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی تھی۔
علی وزیر کو ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا تھا جس میں سیشن جج سنٹرل کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
عدالتی حکم کے بعد علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کیلئے مچلکے جمع کروائے گئے تھے، تمام مقدمات میں ضمانت کے بعد علی وزیر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔


