اسلام آباد(ای پی آئی )ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی )کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے ،

مالی سال 2024کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا،اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی اکانومی کی گروتھ 1.9فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ معاشی شرح نمو میں گروتھ کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد ناگزیر ہے،

رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 25فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و نسق، ایکچینج ریٹ، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے، معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔