بٹگرام (ای پی آئی )بٹگرام کے علاقہ تحصیل آلائی براچھڑ سے بنہ جانے والی مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری 3افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، گاڑی میں سوار 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ4 افراد زخمی ہوئے ،

تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بنہ آلائی منتقل کردیا گیا،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔