کراچی (ای پی آئی ) منشیات رکھنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم نے سزا سنانے سے پہلے جج کی طرف جوتا اچھال دیا ۔جج کی جانب سے سزا سنا دی گئی ،
گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں منشیات رکھنے کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کو پیش کیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ملزم کو منشیات رکھنے کے کیس میں سزا سنائی جانی تھی، ملزم کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے پہلے جج کی طرف جوتا اچھالا اور اس کے بعد اطمینان سے کہا کہ اب سزا سنائیں۔
ملزم کی جانب سے جوتا اچھالنے کی اس حرکت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم تسلیم کو 6 ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی


