اسلام آباد (ای پی آئی ) سینئر صحافی،اینکر پرسن ثمر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی 3 ماہ سے زائد عرصہ میں کئی بار رہائی اور گرفتاری کے باوجود ڈٹ گئے ہیں،
پریس کانفرنس کرنے سے صاف انکار کے ساتھ جیل میں ملاقات کرنے والوں کو بھی واضح پیغام دیدیا ہے ،
سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے جیل کے بند کمرے میں ملاقات کرنے والوں کو ڈیل کے حوالے سے واضح طور انکار کرتے ہوئے
انھوں نے کہا کہ میں نے جو جیل کاٹنی تھی کاٹ لی ہے اب میں مر جاؤں گا لیکن ڈیل نہیں کروں گا اور چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا


